2025-08-15 HaiPress
دبئی (طاہر منیر طاہر) چیئر مین فرینڈلی گروپ آ ف کمپنی متحدہ عرب امارات چوہدری سفیان گجر ڈھل کی جانب سے پاکستان کے78ویں یوم آزادی کے موقع پرعجمان میں گرینڈ تقریب کا انعقاد،سینکڑوں محب وطن پاکستانیوں کی شرکت،تقریب میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،شرکاءنے ہاتھوں میں پاکستان اور یو اے ای کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ چوہدری سفیان گجر ڈھل یو اے ای میں کامیاب بزنس مین ہیں اور پاکستان سے اظہار محبت کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دتے،دوستوں کو اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا ان کی خاندانی روایات کا حصہ ہیں۔ تقریب میں سابق سینئر مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری ساجد دلشاد. چوہدری ندیم احمد ملکی مینجنگ ڈائریکٹررائل گجرات ٹرانسپورٹ کمپنی دوبئی،بزنس مین چوہدری محمد علی گھرال،چیئر مین ویلکم ڈلیوری سرو س چوہدری تصور اقبال چوہدوال ،چوہدری علی ظفر پوربہ مینجنگ ڈائریکٹر علی ظفر ہیوی Equipementرینٹل ایل ایل سی،چوہدری یاسر اقبال اگووال مینجنگ ڈائریکٹر صالح اینڈ یاسر بلڈنگ کنٹریکٹنگ ایل ایل سی(عجمان یو اے ای)،چوہدری محسن گجرگجگراں،محمد زبیر مکیانہ،چوہدری اعجاز گورسی ڈھل،شاہد بشرسمیت سینکڑوں دوستوں نے شرکت کی،تمام شرکاءنے چوہدری سفیان گجر آف ڈھل بنگش کو کامیاب اور عمدہ پروگرام کروانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15