2025-08-15 HaiPress
دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ سپورٹس کونسل کے چیئرمین عیسی حلال الحازمی، شارجہ سپورٹس کلب کے بورڈ کے چیئر مین خالد عیسی المدفہ ، ابراہیم محمد ال جاردان، بورڈ ممبر اور انویسٹمنٹ اور مارکیٹنگ کمپنی کے چیئر مین کے ساتھ ہاؤس آف وزڈم، شارجہ سپورٹس کلب میں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کیا۔ شرکاء میں معزز مہمانان گرامی اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
پریس کا نفرنس میں شارجہ فٹبال کلب کی جانب سے عہد کیا گیا کہ وہ 2 سیزن 2025-2026 اور 2026-2027) کے لیے اپنی شرٹس میں "Generaltec" کے برانڈ کا نام آویزاں رکھیں گے جو ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شارجہ فٹ بال کلب ، شارجہ کی عظیم ریاست کی امیدوں پر پورا اترے گا، جہاں ہم نے 25 سال قبل اپنے برانڈ کا سفر شروع کیا تھا۔ خاور حسین سے ایک سوال کیا گیا کہ شارجہ فٹ بال کلب کے ساتھ تعاون کرنے کی کیا وجہ ہے ؟ " سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹ بال خطے کا ہمیشہ سے پسندیدہ کھیل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شارجہ فٹ بال کلب متحدہ عرب امارات کے باوقار فٹ بال کلبوں میں سے ایک ہے، یہ کلب فخر کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے نوجوانوں کی نمائندگی بھی کرتا ہے جو شارجہ فٹ بال کلب کی جانب سے کھیلنا پسند کرتے ہیں، اس لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور کھیلوں میں ان کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہم نے شارجہ فٹ بال کلب کے ساتھ مل کر شارجہ کے کھیلوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہم شارجہ کی حکومت کا کھیلوں کی تقریبات کی حمایت تمام کاروباروں کے لیے مارکیٹنگ کے شاندار مواقع مہیا کرنے اور ہر قسم کے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اپنے تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں۔ جنرل ٹیک کا مقصد اعلیٰ درجے کی مصنوعات فراہم کرنا اور ہمارے نو جوانوں کو میدان میں کھیلنے کی ترغیب دینا ہے۔انشاء اللہ ہم مل کر اس شاندار کھیل کا جشن منائیں گے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جنرل ٹیک اور شارجہ فٹ بال کلب کو ایک ساتھ ترقی عطا فرمائے۔
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15