2025-08-15 HaiPress
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے ایک نئے تبادلے میں ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 84 یوکرینی قیدی اور 84 روسی قیدی رہا کیے گئے۔ اس طرح یو اے ای کی ثالثی کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 4349 قیدیوں کا تبادلہ ہو چکا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر ایجنسی وام کے مطابق اماراتی وزارتِ خارجہ نے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یو اے ای کی ثالثی کی کوششوں میں تعاون کیا۔ یہ امر اس بات کا عکاس ہے کہ دونوں ممالک یو اے ای کے کردار پر اعتماد اور اس کی قدر کرتے ہیں، جو روس اور یوکرین کے درمیان بحران کے حل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
وزارت نے زور دیا کہ یہ 16 ویں کامیاب ثالثی یو اے ای اور دونوں ممالک کے درمیان ممتاز تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
مزید برآں وزارت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یو اے ای اس تنازع کے پُرامن حل اور یوکرین کے بحران کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی اثرات کو کم کرنے، بشمول پناہ گزینوں اور قیدیوں کی حالت بہتر بنانے، کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15