2025-08-15 HaiPress
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچادی جہاں تیز بارش، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں بارش، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ضلع غذر میں سیلاب سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔دیامر میں بھی بہن بھائی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے جبکہ شاہراہ بابوسر پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر پگھلنے سے حسن آباد نالے کے دونوں اطراف کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، انتظامیہ نے مکانوں کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا جس کے بعد حسن آباد کے مکینوں نے گھر خالی کرنا شروع کردیے۔سیلاب سےفصلوں، مکانات، سکول اور زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان ہوا، حکومت گلگت بلتستان نے جگہ جگہ ایمرجنسی نافذ کردی۔
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15