2025-08-15 HaiPress
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاؤڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور فلیش فلڈنگ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
ضلع باغ میں تیز بارش سے ندی نالے بپھر گئے، سماہنی کے بھمبر نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی جس کے بعد تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر ضلع باغ میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ جہلم ویلی، سماہنی، ہٹیاں بالا اور وادی نیلم میں بھی پانی کےبہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ۔
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15
08-15