فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

2025-05-30 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ژوب اور اسکے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زمین میں گہرائی 40 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap