فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

کراچی: گلشن معمار میں بیوپاری سے دو بکرے چھین لئے گئے

2025-05-30 IDOPRESS

سورس: File Photo

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گلشن معمار سے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے چھین لئے گئے، ملزمان نے رقم کی ادائیگی پر بیوپاری پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عید الاضحٰی قریب آتے ہے مویشیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی بڑھنے لگیں۔پولیس کے مطابق گلشن معمار میں ملزمان نے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے لئے، ملزمان نے بیوپاری کو کہا کہ گھر قریب ہی ہے گھر سے پیسے دینگےاور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا۔

ملزمان نے کچھ آگے جاکر رقم کی ادائیگی سے منع کردیا، بیوپاری کی مزاحمت پر ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرارہوگئے۔

زخمی بیوپاری کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap