فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

لیجنڈ ریسلر ہاگن دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

2025-07-25 IDOPRESS

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کو مقام دلوانے والے مقبول ترین پیشہ ور ریسلر ہارٹ اٹیک کے باعث جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق صحت کی ایمرجنسی لائن پر ہارٹ اٹیک کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ٹیم کو فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھر میں بھیجا گیا۔میڈیکل ٹیم جب گھر پہنچی تو 71 سالہ بزرگ بے ہوش تھے جنہیں سی پی آر دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، ہسپتال میں اُن کی شناخت لیجنڈ ریسلر ہلک ہاگن کے نام سے ہوئی۔

ہلک ہاگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جنہوں نے ریسلنگ کے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ، بیلٹس جیتیں جبکہ اس کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap