فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

2025-07-25 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے راولپنڈی میں کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی مکمل کر چکا تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد افغانستان میں متعدد بارٹریننگ کےلیے جاچکا ہے، ملزم فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا، دہشتگرد نے چند روز قبل حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap