فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

ٹک ٹاکر کو دکھاوا مہنگا پڑ گیا، لمبے عرصے کیلئے جیل کی ہوا کھلا دی گئی

2025-05-30 IDOPRESS

ابوجہ (آئی این پی) نائیجیریا کے شہر کانو کی ٹک ٹاک اسٹار مرجہ کنیا، جن کے ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں، کو ایک مقامی پارٹی میں نائیرا کرنسی کو ہوا میں پھینکنے پر چھ ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔

یہ عمل نائیجیریا میں غیر قانونی سمجھا جاتا ہے اور اسے قومی کرنسی کی بے عزتی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔مرجہ کنیا نے اپنے جرم کو تسلیم کیا اور وفاقی ہائی کورٹ نے انہیں اس جرم میں قصوروار قرار دیا۔

جج نے کنیا کو تقریباً 33 امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی آپشن دی اور ساتھ ہی انہیں سوشل میڈیا پر نائیرا کی بے حرمتی کے خلاف مہم چلانے کا حکم بھی دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap