فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

حافظ آباد: گھر میں موجود صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

2025-05-30 IDOPRESS

سورس: Representational Image

حافظ آباد (ویب ڈیسک) حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والے بچوں کی عمر 7 اور 8 سال ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مرنے والے ایک بچے کے والد کا مؤقف ہے کہ صندوق سے میرے بیٹے احمد اور پڑوسی بچے کی لاشیں ملی ہیں، احمد علی کل رات سے لاپتہ تھا، دونوں بچوں کے لاشیں میرے بھائی کے گھر میں صندوق سے ملی ہیں۔

مرنے والے بچے احمد علی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ احمد علی اور پڑوسی بچے کو میرے بھائی نے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق 3 نامزد سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap