فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

حاجیوں سے بھری موریطانیہ کی حج پرواز کی تباہی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

2025-05-30 IDOPRESS

نوک چوٹ (ویب ڈیسک) حاجیوں سے بھری موریطانیہ کی حج پرواز کی تباہی اور اس میں سوار 220 مسافروں کی موت کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ دعویٰ بے بنیاد ہے ، موریطانیہ کی کوئی بھی پرواز حالیہ دنوں میں حادثے کا شکار نہیں ہوئی اور تما م پروازیں سعودی عرب پہنچ کر ہی لینڈ کی ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ 2025 میں موریطانیہ کی حج پروازوں کیساتھ کوئی حادثہ نہیں ہوا ہے، تمام عازمین محفوظ ہیں، اور وائرل ہونے والی تصاویر پرانی اور غیر متعلقہ ہیں۔

نیوزویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پاکستان میں کچھ صحافیوں سمیت دیگر لوگوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ موریطانیہ کے زائرین کو سعودی عرب لے جانے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس کے ساتھ ایک جہاز کے سمندر میں گرنے اور ایک اور زمین پر جلنے کی ڈرامائی تصاویر بھی تھیں تاہم موریطانیہ کے حکام نے واضح طور پر ایسے کسی واقعے کی تردید کی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap