فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

نعمان اعجاز  کے گرمیوں کی چھٹیوں میں    بچوں سے نمٹنے کیلئے مائوں کو  خاص  مشورے

2025-05-30 IDOPRESS

لاہور (آئی این پی) معروف اداکار نعمان اعجاز نے بچوں کی چھٹیوں سے متعلق مائوں کے لیے دلچسپ احتیاطی تدابیر تجویز کرتے ہوئے انھیں روزانہ پیناڈول کھانے کا مشورہ دے دیا۔

اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکائونٹ پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں ایک پر مزاح اسٹوری جو اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے حوالے سے تھی۔انہوں نے لکھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان سن کر نانا اور نانی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ماموں نے سر پکڑ لیا، ممانیوں نے سر پر کپڑا باندھ لیا، جب کہ کچھ ممانیوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

اداکار نے ایک تیسری اسٹوری میں مائوں کے لیے بچوں کی چھٹیوں کے دوران احتیاطی تدابیر بھی مزاحیہ انداز میں بیان کیں۔انہوں نے لکھا کہ پیناڈول روزانہ 14 اگست تک، سر پر باندھنے کے لیے ایک عدد نرم کپڑا، ایک عدد جھاڑو یا ڈنڈا، اور ایک عدد ہیڈ فون، سب مائیں اپنی تیاری کرلیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap