فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

بھارت میں پاکستان سے نفرت کرنا وفاداری دکھانے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے‘ حنا بیات

2025-05-30 HaiPress

سورس: Instagram/hinakhwajabayatofficial

لاہور (آئی این پی) معروف اداکارہ، میزبان اور رائٹرحنا بیات نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان سے نفرت کرنا وفاداری دکھانے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

ایک شو کے دوران انہوں نے بھارت کے مشہور مصنف جاوید اختر کے پاکستان کے حوالے سے دیے گئے نفرت انگیز بیانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر ان بیانات کے ذریعے بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنا چاہتے ہیں، بھارت میں پاکستان سے نفرت کرنا وفاداری دکھانے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

اس دوران حنابیات نے لاہور کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ آئندہ ایسے لوگوں کو یہاں مدعو نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مہمان نواز ہے اور ہم اپنے بزرگوں کے قدموں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں، مگر ایسے افراد اس عزت کے حقدار نہیں ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap