فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

بھارت، 8 سالہ بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

2025-05-30 HaiPress

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں 8 سالہ بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کے علاقے مسرود میں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ میں بجلی جانے کی وجہ سے 8 سالہ بچہ پھنس گیا، بچے کا والد رشیراج اپنے کم عمر بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا۔اس کے بعد باپ فورا دوڑتا ہوا سکیورٹی گارڈ کے پاس جنریٹر آن کرانے کیلئے گیا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا۔

پڑوسیوں نے سی پی آر کے ذریعے اس شخص کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن کوئی ردعمل نہ ملنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم لفٹ میں پھنسے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap