فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

سعودی عرب نے گرفتار ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا

2025-05-30 HaiPress

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے گرفتار کیے گئے ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق غلام رضا رہائی پا کر ایران روانہ ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایرانی عالم کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کی جبکہ رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی عالم کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap