فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پی ایس ایل فائنل ، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

2025-05-26 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس فائنل میں لاہور نے 202 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے نوجوان بلے باز حسن نواز نے شاندار 76 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ اوسط درجے کی شروعات کے باوجود فہیم اشرف نے صرف 8 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اننگز کو اختتام تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنا سکی۔لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر بولرز میں سلمان مرزا اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں لاہور قلندرز نے جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب کیا۔ محمد نعیم نے 27 گیندوں پر 46 رنز بنائے، جبکہ عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ اصل ہیرو سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کوسال پریرا ثابت ہوئے، جنہوں نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر لاہور کی فتح کو یقینی بنایا۔ سکندر رضا نے بھی آخری اوورز میں 7 گیندوں پر 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر لاہور کو 1 گیند قبل فتح سے ہمکنار کر دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap