فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

شپ لانچ کے دوران حادثہ، شمالی کوریا نے 3 اعلیٰ عہدیدار گرفتار کر لیے 

2025-05-26 IDOPRESS

سورس: Wikimedia Commons

پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا نے بدھ کے روز ایک نئے جنگی بحری جہاز کی لانچنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد شپ یارڈ کے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریاستی میڈیا کے مطابق 5 ہزار ٹن وزنی ڈسٹرائر کی لانچنگ تقریب کے دوران اس کا نچلا حصہ دب گیا، جس کے باعث جہاز کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایک طرف جھک گیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے (KCNA) کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملک کے سربراہ کم جونگ اُن نے اسے ’’مجرمانہ فعل‘‘ قرار دیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں شمالی شہر چونگجن کے شپ یارڈ کا چیف انجینئر، تعمیراتی کام کا سربراہ اور ایک انتظامی مینیجر شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ تینوں افراد ’’حادثے کے ذمہ دار‘‘ ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap