فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

ہیٹ و یو، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل، وزیر اعلیٰ کا ریسکیو اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کا حکم

2025-05-23 IDOPRESS


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان، ڈیرہ غازی خان میں شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی ممکنہ ہیٹ ویو پیش نظر متعلقہ ریسکیو اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے بچوں،بزرگوں اور بیماروں کو گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے کی ہدایت کی اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ نےفارمز کو مویشیوں کے لیے سایہ اور وافر پانی مہیاء کرنے کی ہدایت کی اور شدید گرمی میں چھتوں پر پرندوں کے لیے ٹھنڈا پانی رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری ونجی اداروں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا اور طلبہ کیلئے تمام کلاس روم میں کم از کم پنکھے فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکول انتظامیہ کوطلبہ کے ڈریس کوڈ میں نرمی برتنے کی ہدایت کی اور سکولوں اور اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پر ہجوم بازاروں میں سایہ، او آر ایس ملا پانی، فرسٹ ایڈ کاؤنٹر اور واٹر کولر فراہم کرنے کا حکم اور بس اور ویگن سٹینڈ میں مسافروں کیلئے مناسب سایہ دار جگہ، پانی اور مسٹ فین یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کاشت کار بھائیوں کو سخت گرمی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور متعلقہ اضلاع میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رکھنے کا حکم بھی دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap