2025-05-23 HaiPress
سورس: File Photo
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہاہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر جاری وضاحتی بیان میں پارلیمانی آداب کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے، کسی بھی قسم کی بے ادبی یا غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہ تھا، معزز سینیٹر کے ساتھ ایک ہلکے پھلکے انداز میں تبادلہ خیال ہوا۔ اس سے کسی کو رنج پہنچا تو کمیٹی کے روبرو پہلے ہی معذرت کرچکا ہوں۔
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30