2025-05-23 HaiPress
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نوازشریف فلائی اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج کا خود دورہ کیا۔صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے نواز شریف فلائی اوور کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج منصوبے کو 8ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے نواز شریف فلائی اوور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کو سراہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2.2 ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والا نواز شریف فلائی اوور 1.3 کلومیٹر طویل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف فلائی اوور سے 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی۔ نواز شریف فلائی اوور سے خوشاب، میانوالی اور بھکر کی تمام تحصیلوں سے سرگودھا آنے والے شہری مستفید ہونگے۔ نواز شریف فلائی اوور کے اطراف میں سروس روڈ اور سیور چینل باکس بھی مکمل ہوگیا۔
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30