2025-05-23 HaiPress
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کی تقریب میں پہنچنے پروزیراعلیٰ مریم نواز کاطلبہ نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ طلبہ نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور خیرمقدمی نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ نے نشستوں پر جاکر ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات بھی کی۔
طالبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے بڑی ہوکرسی ایم بنو ں جس پر وزیراعلیٰ نے کہا ۔آمین۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کی درخواست پر انکے ساتھ قومی ترانہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ کو آپریشن بنیان مرصوص میں فتح پر مبارکباد پیش کی اورطلبہ نے پاک فوج کی فتح مبین کے اعزاز کا پرجوش نعروں سے خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے والے طلبہ سے اظہارِ شفقت کیا۔ ”یونہی دنیا میں تم جگمگاتے رہو“نوجوانوں کے لئے شاندار نغمہ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے خراج تحسین پیش کیا اور نغمہ پیش کرنے والے طلبا اور طالبات کو پاس بلا کر تصویر بنوائی۔
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30