فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ، کپتان نے ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم مدعو کرلیا

2024-08-14 HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ڈریسنگ روم میں مدعو کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ پر گفتگو کے دوران جیسن گلیسپی نے جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کے دورے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ہم ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم میں مدعو کرنا پسند کریں گے، میں نے اولمپکس کے دوران تمام کھلاڑیوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا۔ان کا دورہ کرنا اور ٹیم کے ساتھ اپنا گولڈ میڈل شیئر کرنا شاندار لمحہ ہوگا۔

اس موقع پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کر دیا ہے، وہ اس تمام پہچان کے مستحق ہیں جو انہیں مل رہی ہے وہ ہمارے قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، انکی کامیابی پاکستان میں ٹیلنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب جیولین تھرو سپیشلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ شخصیات نے اولمپئین کو مبارکباد اور انعامی پیش کیں۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

فرینڈلی  گروپ آ ف کمپنی کی طرف سے عجمان میں پاکستان کا 78 واں  یوم آزادی منایا گیا 

08-15

فٹ بال اس  خطے کا ہمیشہ سے پسندیدہ کھیل ہے جو  متحدہ عرب امارات کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتا ہے،خاور حسین

08-15

پاکستان عطیہ خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، سہیل عامر گھمن

08-15

مصر میں ڈاکٹروں نے سرجری کرتے ہوئے مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکال لیا 

08-15

 بزرگوں کی نشانیاں دل کا سکون ہو تی ہیں، وہ 2گھنٹے صدیوں پر محیط تھے،میرے لئے وہ فرشتہ تھے،اللہ کو ویسے بھی 2باتیں بہت پسند ہیں ایک شکر دوسرا صبر

08-15

گلگت بلتستان میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق

08-15

جس نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی اس کا بیڑہ غرق ہوگیا، اسحاق ڈار

08-15

امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین میں 168 قیدیوں کا تبادلہ

08-15

آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق ہو گئے

08-15

وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا

08-15

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap