فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

مدنی مسجد کو انتظامیہ کی مشاورت سے شہید کیا گیا، حکام

2025-08-11 HaiPress

سورس: Screen Grab

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے 9 اور 10 اگست کی درمیانی شب مری روڈ کی گرین بیلٹ پر قائم مسجدِ مدنی اور اس سے منسلک مدرسہ کو شہید کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی وزارتِ داخلہ کے پہلے سے طے شدہ فیصلے اور مکمل مشاورت کے بعد کی گئی۔

ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق جنوری 2025 میں وزارتِ داخلہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں طے پایا تھا کہ مسجد اور مدرسہ کو موجودہ مقام سے ہٹا کر مارگلہ ٹاؤن منتقل کیا جائے۔ اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے نے مارگلہ ٹاؤن میں نئی عمارت تعمیر کی، جس میں کشادہ ہال، وضوخانہ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ منصوبے پر تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئی اور اس دوران مسجد و مدرسہ انتظامیہ کو مکمل اعتماد میں رکھا گیا۔ تعمیر مکمل ہونے پر مسجدِ مدنی کے عملے اور طلبہ کو وہاں منتقل کرنے کے بعد پرانی عمارت گرائی گئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap