فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

خیبر پختونخوا ، صحت کارڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 

2025-08-11 HaiPress

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں28 ارب61 کروڑ روپےکی مالی بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں سامنے آیا ہےکہ نجی ہسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی ہسپتالوں کو اربوں روپےکی ادائیگیاں کی گئیں۔ 10اضلاع کے 48 میں سے17 ہسپتال صحت سہولت کارڈ پینل میں رجسٹرڈ نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ادائیگیاں کی گئیں، سوات کے دو غیر رجسٹرڈ نجی ہسپتالوں کو 1،1 ارب روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی گئیں، 32 ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضرورت سے زائد بھرتیاں کی گئیں جس سے خزانےکو نقصان پہنچا، ضرورت سے زیادہ بھرتیوں سے خزانےکو 82 کروڑ 40 لاکھ روپےکا نقصان ہوا۔

یکم مارچ 2022 کو سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانا تھا جو نہیں ہوا، سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمہ صحت اور نادرا نے متعارف کرانا تھا، محکمہ صحت اور نادرا نے صحت سہولت پروگرام کے لیے یہ سسٹم متعارف کرانا تھا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت سہولت کارڈ سے استفادہ کرنے والے مریضوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب نہیں۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap