2025-08-11 HaiPress
سورس: File
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی ایف-35 بی لائٹننگ ٹو لڑاکا طیارے نے جاپان کے شہر کیریشیما میں کاگوشیما ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جاپانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ایئرپورٹ نے معمول کے آپریشنز دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔ تصدیق شدہ مناظر سے واقعے کی تصدیق ہوئی ہے۔
یوکے ڈیفنس جرنل کے مطابق یہ ایف-35 طیارہ برطانوی بحری بیڑے کے جہاز ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے پرواز کے دوران انجینئرنگ خرابی کے باعث کاگوشیما انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔ طیارے کا معائنہ جاری ہے اور جلد ہی یہ دوبارہ کیریئر اسٹرائیک گروپ میں شامل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ برطانوی ایف 35 کی ہنگامی لینڈنگ کا حالیہ دنوں میں دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ دنوں ایک ایف 35 نے بھارت میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ یہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیارہ ہے جو دنیا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہے۔
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11