فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پورا دن میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، ساحر لودھی

2025-08-11 HaiPress

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنی ذات کے لیے وقت ہی نہیں، پورا دن میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں۔ایک پوڈ کاسٹ میں ساحر لودھی نے بتایا کہ میں مختلف پراجیکٹس کیلئے کام کر رہا ہوں، میرے پاس اپنی ذات کے لیے وقت ہی نہیں، پورا دن میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ میں صبح 6:30 بجے سوکر اٹھتا ہوں، 8 بجے گھر سے جم کے لیے نکل جاتا ہوں اور پھر اپنے کاموں کا آغاز کرتا ہوں۔

ساحر لودھی نے ٹرولنگ کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تنقید کا میری زندگی پر کوئی اثر نہیں ہوتا ،کچھ تبصرے کبھی کبھار ہرٹ کر دیتے ہیں لیکن بطور انسان آپ کے پاس تنقید کرنے کا حق ہے، میں نے ان ٹرولرز کو دنیا میں بھی معاف کیا اور روز محشر تو میری کوئی حیثیت ہی نہیں انہیں معاف کرنے کی جو مجھ سے محبت کرتے ہیں انہیں تھینک یو اور جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں ان کیلئے کوئی بات نہیں‘۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap