2025-08-08 HaiPress
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ نے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کے قتل کیس کے ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے 16 اگست تک کیس کے ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
سیشن کورٹ لاہور نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض گوگی بٹ کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔عدالت نے ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کو مقدمےکی تحقیقات میں شامل تفتیش ہونےکا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ فروری 2024 میں امیر بالاج کو شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور عقیل عرف گوگی بٹ نامزد ہیں، اس مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ ایک پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11