2025-08-08 HaiPress
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے رہنما فرخ کھوکھر نے قائد جے یو آئی حضرت مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جے یو آئی کی تنظیمی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر فرخ کھوکھر نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں پنجاب سمیت پورے پاکستان کے دورے میں تیزی لائیں گے۔
اس مہم کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو جے یو آئی میں شامل ہونے کی دعوت دینا اور تنظیمی صفوں کو مزید متحرک کرنا ہوگا۔فرخ کھوکھر کی قیادت میں ہونے والی یہ مہم جے یو آئی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کا ایک اہم جزو ہوگی، جس سے پارٹی کو نوجوان طبقے میں مزید پذیرائی ملنے کی توقع ہے۔
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11
08-11