فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

اسلام آباد کی 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیرقانونی قرار ،مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ

2025-08-08 HaiPress

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیرقانونی قرار دے دیا۔متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اسپانسرز اور مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متعلقہ شخصیات کے ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے نادرا کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے سوسائٹیز مالکان، اسپانسرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیرصدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سوسائٹیوں کو تعمیراتی میٹریل فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی جبکہ ان کے نام ویب سائٹ پر جا ری کردیے گئے ہیں۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap