2025-08-04 HaiPress
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی مقبول اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی خبر کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ اور ان کے شوہر عمار احمد خان علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم ابھی تک طلاق کا فیصلہ نہیں کیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں فی الحال علیحدہ ہو چکے ہیں، ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت درکار ہے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Sharmeen ( Hina )Ammar (@sharmeen_hina_rizvi_official)
رمین حنا رضوی نے ویڈیوز کے ذریعے بھی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ان لوگوں پر ناراضگی کا اظہار کیا جو انہیں نجی زندگی کے معاملات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔
08-04
08-04
08-04
08-04
08-04
08-04
08-04
08-01
08-01
08-01