فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

 عائلی مقدمات میں سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا مڈل کلاس کو کرنا پڑتا وہ اپنی شرافت اور سفید پوشی کا بھرم رکھنے کی ناکام مگر بھر پور کوشش کرتے 

2025-08-04 HaiPress

مصنف:شہزاد احمد حمید


قسط:248


میں اپنے اللہ کا بہت شکر گزار ہوں کہ اللہ نے مجھے بہت کئی سال موقع دیا کہ میں میاں بیوی میں صلح کروا سکوں اور مجھے بھی فخر ہے کہ میرے دائرے اختیار میں صلح والے کیسز کی تعداد پچیس سے تیس فی صد تو ضرور رہی ہو گی۔میں سمجھتا ہوں کہ ثالثی کونسل کی اولین ذمہ داری روٹھے ہو ئے یا جھگڑے ہوئے میاں بیوی میں صلح کرانا ہی ہے۔صلح کی بے لوث کوشش میں اللہ بھی ضرور مدد فرما تا ہے۔ آج تو بس اسی کیس میں صلح کی کوشش کی جاتی ہے جس میں چیئرمین ثالثی کونسل کا اپنا کوئی مفاد ہو۔ہم یہ بھول ہی چکے ہیں کہ اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صلح بہت پسند ہے۔


بحیثیت ایڈ منسٹر یٹر یونین کونسل؛


بلدیاتی ادارے جب تحلیل ہوتے تو ہماری ذمہ داریوں میں ایک اور ذمہ داری کا اضافہ ہو جاتا تھا۔ یہ ذمہ داری تھی بحیثیت ایڈ منسٹر یٹر یونین کونسل۔ اس ذمہ داری میں یونین کونسلوں کی مالی و انتظامی معاملات کے علاوہ بڑا اہم فریضہ بطور چیئرمین ثالثی کونسل تھا۔ یہ اختیار مسلم فیملی لاء آرڈیننس 61 کے تحت اس لیول پر یونین کونسل کو تقویض کیا گیا تھا۔ ان عائلی قوانین کے تحت طلاق، اندراج شادی، نان و نفقہ اور دوسری شادی کے مقدمات کی سماعت شامل تھی۔ یقینی طور میں ان مقدمات کی نوعیت ایک دوسرے سے یکسر مختلف اور منفرد ہوتی تھی۔ دراصل ان مقدمات کی سماعت کے دوران ہمیں اپنے معاشرے کے عمومی رویوں کی جھلک معاشرتی آئینہ دکھاتی محسوس ہوتی تھی۔ کبھی میں سوچتا کہ ہم اب اخلاقی طور پر بھی زوال کی طرف گامزن تھے۔ مڈل کلاس ہو یا اپر کلاس یا غریب طبقہ ہمارے روئیے بہت حد تک ان کلاسوں کے عکاس تھے۔ میں سمجھتا ہوں ان مقدمات میں سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا مڈل کلاس کو کرنا پڑتا کہ وہ اپنی شرافت اور سفید پوشی کا بھرم رکھنے کی ناکام مگر بھر پور کوشش کرتے تھے۔عائلی قوانین کے ہر کیس ماسوائے اندراج شادی کے ثالثی کو نسل کی تشکیل لازمی ہے۔ ہر فریق کا ایک ایک نمائندہ اور چیئرمین یونین کونسل بطور ثالث اس کا سربراہ۔ مقصد ان مقدمات میں فریقین میں مصالحت کرانا ہوتا تھا۔ اپنے نمائندوں کی موجودگی میں اپنے مسائل کا حل ڈھوندنا نسبتاً آسان ہے۔ ہر لحاظ سے یہ اہم اور نا زک ذمہ داری تھی۔ جس میں عائلی قوانین کے مقدمات کی سماعت قانونی اور اخلاقی لحاظ سے مکمل توجہ اور قانون سے پوری طرح آگاہی کی متقاضی تھی۔ فیلڈ مارشل ایوب خاں کے دور حکومت میں نافذ کئے گئے اس قانون کے دو مقاصد تھے۔ پہلا؛شادی اور طلاق کا اندراج ہو سکے اور تاکہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو۔ دوسرا؛ مقامی طور پر بنائی گئی مصالحتی کونسل خانگی، خاوند اور بیوی کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل جن کی وجہ سے بات طلاق تک پہنچی ہو مصالحت کی بھرپور کوشش کی جا سکے۔ اس مصالحت کے لئے قانون نے نوے دن کی سہولت بھی دے رکھی ہے۔ صلح کی ایک مخلصانہ کوشش ٹوٹتے گھروں کو پھر سے جوڑ کر آباد کر نا نیکی اوریہی اللہ کی خوشنودی بھی ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی صلح اور صلح کے لئے کی گئی کوشش بہت پسند ہے۔ خاص طور پر اگر یہ میاں بیوی کے درمیان ہو۔اس ثالثی کونسل کا سب سے بڑا فائدہ یہ تھا اور ہے کہ بنا اخراجات اٹھائے فریقین اپنے ہی مقرر کردے نمائندوں کے ذریعے مسئلہ کا amicable(باہمی) حل تلاش کریں اور پہلے سے ہی مصروف عدالتی نظام پر مزید بوجھ نہ آئے۔شادی کے اندراج کا نظام خلیفہ ہارون الرشید کے دور میں بھی تھا جب قاضی کے پاس شادی کا اندراج کیا جاتا تھا۔ یہ نظام پاکستان میں رائج ہو نے سے پہلے بہت سے دوسرے اسلامی ممالک الجزائر، مراکش، مصر وغیرہ میں متعارف ہو چکا تھا۔ (جاری ہے)


نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

08-04

تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

08-04

یمن کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی ڈوب گئی، 68 افراد ہلاک 

08-04

اداکارہ شرمین حنا رضوی نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

08-04

 عائلی مقدمات میں سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا مڈل کلاس کو کرنا پڑتا وہ اپنی شرافت اور سفید پوشی کا بھرم رکھنے کی ناکام مگر بھر پور کوشش کرتے 

08-04

لاہور: چینی شہری کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا انکشاف، ایس ایچ او سمیت سات اہلکار معطل

08-04

ٹرمپ کے  مشیر نے بھارت پر روس یوکرین جنگ کی مالی معاونت کا الزام لگا دیا

08-04

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری

08-01

 پرانے منشی نے میری کارکردگی دیکھتے ہوئے کہا علیٰحدہ آفس قائم کریں میں آپ کو بہت سارے کیس لا کے دوں گا، اکیلے کام کرنے کا تجربہ بھی ٹھیک رہا

08-01

وزیراعلیٰ پنجاب  کا طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

08-01

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap