فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

 پرانے منشی نے میری کارکردگی دیکھتے ہوئے کہا علیٰحدہ آفس قائم کریں میں آپ کو بہت سارے کیس لا کے دوں گا، اکیلے کام کرنے کا تجربہ بھی ٹھیک رہا

2025-08-01 HaiPress

مصنف:رانا امیر احمد خاں


قسط:113


سینئر ایڈووکیٹ رانا محمد سرور کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے 10 سال ہو رہے تھے کہ 2000ء میں مجھے خیال آیا کہ میں اپنا الگ سے انڈیپنڈنٹ آفس قائم کروں۔ چنانچہ 2 ہزار روپے ماہانہ پر فاطمہ ہاؤس13 فین روڈ کرایہ پر دفتر حاصل کر کے اور مزید 1 لاکھ روپے سرمایہ خرچ کر کے اْس آفس کو فرنش کیا۔ علیٰحدہ آفس قائم کرنے کا مجھے مشورہ ایک جانے پہچانے تجربہ کار پرانے منشی وکیل نے رانا سرور کے آفس میں میری کارکردگی دیکھتے ہوئے دیا تھا کہ آپ اپنا علیٰحدہ سے آفس قائم کریں میں بھی آپ کو بہت سارے کیس لا کے دوں گا جو کیس میں دوسرے وکیلوں کو دیتا ہوں آپ کو دیا کروں گا چنانچہ علیٰحدہ آفس قائم کر کے خود اکیلے کام کرنے کا تجربہ بھی ٹھیک رہا۔


ابھی 13 فین روڈ پر اپنے نئے چیمبر میں خود سے کام کرتے ہوئے 3 سال ہوئے تھے کہ 2003ء میں میرے پہلے سینئر ایڈووکیٹ ایم اے حئی خاں جن کے پاس میں نے ایک سال رہ کر بھی کچھ نہیں سیکھا تھا اْن کا بیٹا میرے پاس آیا کہ اْن کے والد شدید بیمار ہو گئے ہیں۔ اْن کو فالج ہو گیا ہے اس لئے آپ اْن کے آفس میں آجائیں اور اْن کے سارے پرانے کیس آپ کریں اور جو فیس اْن سے ملے اْس میں سے آدھی فیس ہمیں دے دیا کریں۔ مجھے معلوم تھا کہ وہ پرانے کیسوں میں پیشگی فیس وصول کر چکے تھے مجھے وہاں بڑی فیس نہیں ملے گی۔ بہرحال میں نے اْن کی بیماری کے پیش نظر اپنا آفس چھوڑ دیا اور اْسی پرانے آفس میں جا کر نئے سرے سے کام کا آغاز کر دیا۔


وکالت میں آتے ہی پہلا سال تو انتہائی مشکل تھاکیونکہ میرے پہلے سینئر استاد ایڈووکیٹ ایم اے حئی خاں مجھے وکالت سکھانے میں عدم دلچسپی رکھتے تھے۔ دوسرا ایک سال مجھے اپنے دوسرے سینئر اور حقیقی استاد سینئر ایڈووکیٹ رانا محمد سرور سے وکالت کے رموز و نکات سمجھنے اور سیکھنے میں لگا۔ اس عرصہ میں مجھے دواڑھائی لاکھ روپے جو فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی نوکری چھوڑنے کے بعد ملے تھے۔ اْس سے ہم نے بڑی کفایت شعاری سے گزارہ کیا جبکہ گارڈن ٹاؤن لاہور میں ہمارے جدید تعمیر شدہ مکان کا بالائی پورشن کی کرایہ داری سے بھی2 ہزار روپے ماہانہ آمدن شروع ہو گئی تھی۔ میرے سینئر رانا محمد سرور جو انتہائی دل پذیر شخصیت کے مالک تھے اور بہت اچھے استاد بھی تھے۔ انہوں نے اپنے ہر اس کیس میں جس میں میں نے اْن کی معاونت کی ہوتی تھی، میرے کہے بغیر ازخود بخوشی فیس کا کچھ حصہ مجھے دینے لگے تھے۔ یہ اعلیٰ ظرفی سینئر وکیلوں میں شاذو نادر ہی پائی جاتی ہے۔ 50 سال کے بعد کی عمر میں میں نے وکالت کا فن انتہائی جان فشانی سے دن رات کام کرتے ہوئے سیکھا۔ وکالت شروع کرنے کے ٹھیک 2سال بعد پنجاب بار کونسل کو درخواست دینے پر مجھے ہائی کورٹس میں پیش ہونے اور کام کرنے کا لائسنس بھی مل گیا اور چونکہ میں اپنے سینئر کے ساتھ تقریباً ہر روز ہائی کورٹس میں پیش ہو رہا تھا۔ میں اپنے سول کورٹس میں کام کرنے والے وکیل دوستوں میں ہائی کورٹ کے وکیل کے طور پر پہچانا جانے لگا۔ میری آمدن معقول تھی جس میں ہم بخوبی گزارہ کر رہے تھے لیکن اتنی آمدن نہیں تھی کہ ہم بچوں کی تمام خواہشات پوری کر سکیں۔ میں انڈرہینڈ طریقوں سے وکالت کرنے اور فیسیں بنانے کا بھی قائل نہ تھا، جس کیس میں تھوڑی بھی جان ہوتی تھی وہ میں ضرور لیتا تھا لیکن ایسا کیس جو کسی طور پر بنتا ہی نہ ہو میں لینے سے صاف انکار کر دیتا تھا۔


(جاری ہے)


نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری

08-01

 پرانے منشی نے میری کارکردگی دیکھتے ہوئے کہا علیٰحدہ آفس قائم کریں میں آپ کو بہت سارے کیس لا کے دوں گا، اکیلے کام کرنے کا تجربہ بھی ٹھیک رہا

08-01

وزیراعلیٰ پنجاب  کا طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

08-01

چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل کا فوری ایکشن،تلاشی کے نام پر معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر چاروں ڈولفن پولیس اہلکار معطل

08-01

لوگوں کو زبردستی اداروں کیخلاف اکسانا اور حملے کروانا ناقابلِ برداشت ہے:عظمیٰ بخاری

08-01

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی

08-01

گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر 3 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا

08-01

’’محمد‘‘ نام مقبول ترین ناموں میں سرفہرست

08-01

پولیس کو راستے سے ہٹانا ہمارے لیے مسئلہ نہیں ، لڑنا نہیں بلوچستان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

08-01

8ویں جماعت کی طالبہ کی 40 سالہ شخص سے شادی

08-01

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap