2025-08-04 HaiPress
سورس: Wikimedia Commons
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین میں جاری جنگ کی عملی طور پر مالی معاونت کر رہا ہے۔
اتوار کے روز فاکس نیوز کے پروگرام "سنڈے مارننگ فیوچرز" میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹیفن ملر نے کہا:"صدر ٹرمپ نے بالکل واضح انداز میں کہا ہے کہ بھارت کا روس سے تیل خریدنا ناقابل قبول ہے کیونکہ اس سے یوکرین میں جنگ کو مالی سہارا مل رہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، چین کے ساتھ تقریباً برابری کی سطح پر روسی تیل خرید رہا ہے، جو کہ "ایک چونکا دینے والا انکشاف" ہے۔
روئٹرز کے مطابق ملر کی جانب سے بھارت پر یہ تنقید اب تک ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کسی بڑے اتحادی ملک پر سب سے سخت موقف تصور کی جا رہی ہے، خاص طور پر جب کہ بھارت کو امریکا کا اہم انڈو پیسیفک پارٹنر سمجھا جاتا ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے بھارت پر روسی تیل اور اسلحہ خریدنے پر مزید سخت پابندیوں کا عندیہ دیا ہے، اور امریکی تجارتی پالیسیوں میں بھارت کے لیے مشکلات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیاجا رہا ہے۔
08-04
08-04
08-04
08-04
08-04
08-04
08-04
08-01
08-01
08-01