2025-07-30 IDOPRESS
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹرک امتحانات میں خیبرپختونخواکے سرکاری سکولوں کے طلبا کی کارکردگی مایوس کن رہی،میٹرک امتحانات میں کسی سکول کے آدھے تو کہیں سب فیل ہو گئے،متعدد سکولوں میں پوری کلاس سے ایک یا 2طلبا پاس ہو سکے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق 29سرکاری سکولوں کے 937امیدواروں میں 151کامیاب ہوئے، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بیوری چترال کے تمام طلبا فیل ہو گئے،گورنمنٹ مڈل سکول بیگشت چترال کے تمام 7طلبا فیل ہو گئے، ہریانہ پانا میں سرکاری سکول کی تمام 18طالبات فیل ہو گئیں، اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دامن افغانی کی 35میں 33 طالبات فیل ہو گئیں،چارسدہ کے سکول کی 13طالبات میں صرف2کامیاب ہوئیں۔
دستاویز کے مطابق گورنمنٹ شہید ثاقب غنی سکول کے 102میں سے 84طلبا فیل ہو گئے،گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول حاجی بانڈہ کے 14میں سے 13طلبا فیل ہو گئے،ماشوگگرمیں سکول کے 76میں سے صرف5طلبا پاس ہوئے،چترال میں ایک سکول کے 6میں سے صرف ایک طالب علم کامیاب ہوا۔
دستاویز کے مطابق بیروم چترال کے ایک سکول میں 8امیدواروں میں صرف ایک پاس ہوا،گورنمنٹ مڈل سکول شیکڈی لوئر چترال کے 7میں سے 5طلبا فیل ہوئے۔
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30