2025-07-30 IDOPRESS
اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔
اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر تفصیل بیان کردی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ کرپٹو میں ڈوبنے والی 100ملین ڈالر کی رقم کے بارے میں عثمان شامی نے بتا یا کہ علی ڈار نے دبئی میں رہنے والے عرب لوگوں سے اوروہاں مقیم پاکستانیوں سے کرپٹو پراجیکٹس کے لیے انویسٹمنٹ حاصل کی ۔ اس انویسٹمنٹ سے علی ڈار نے ایک کوائن لانچ کیا جو ڈمپ کر گیا پھراس نقصان کاازالہ کرنے کے لیے ایک اور کوائن لانچ کیااور وہ بھی پٹ گیا ۔
شہباز گل نے کہا کہ عثمان شامی نے اپنی خبر کے آخر میں بہت سی اہم باتیں کیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کہیں اس سارےمعاملے کےپیچھے سیکٹرکمانڈر اسلام آباد تو نہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ علی ڈار نے جو کیا اس کو ملک میں موجودہ کرپٹو ٹیم کے ساتھ لنک کرنے کی ضرورت نہیں، اس وقت پاکستان کرپٹو میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہاہے ، پاکستان کی موجودہ ٹیم بھارت سے بھی آگے نکل گئی ہے۔شہباز گل نے مزید کہاکہ اس خبر سے دو باتیں سمجھ میں آتی ہیں کہ اسحاق ڈار کے خلاف کچھ ہونے والا ہے ورنہ ایسے لوگوں کا ٹی وی پر نام لینے کی اجازت نہیں تھی اور دوسری بات یہ کہ اسحاق ڈار کی حد تک کرپٹوکرنسی بری ہے اور ابھی والی کرپٹو کرنسی اچھی ہے۔
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30
07-30