فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

 قاضی حسین احمد نے کہا غلام حیدر وائیں کو منا لیں تو جمعیت کو ختم کرنے کیلئے تیار ہونگے، ایک دوسرے کی ضد میں اِصرار میری سمجھ سے بالا تر تھا 

2025-07-30 IDOPRESS

مصنف:رانا امیر احمد خاں


قسط:111


میرے نزدیک اپنے تعلیمی ادارے کی حد تک،سٹوڈنٹ یونین کی شکل میں تعلیمی، تفریحی، ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا طلبہ کو پورا پورا حق ملنا چاہئے لیکن تعلیم کے دوران عملی طور پر سیاسی کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ طلباء سیاست دانوں کے آلۂ کار بن کر تعلیمی اداروں میں امنِ عامہ کے مسائل پیدا کرتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ اگر کوئی طالب علم تعلیم کی بجائے سیاست ہی کرنا چاہتا ہے تو ایسے طالب علم کو اپنی سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کرنا چاہئے نہ کہ تعلیمی اداروں سے میں نے اس ضمن میں ڈاکٹر منیر الدین چغتائی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے ملاقات کی۔


پاکستان یوتھ موومنٹ کی جانب سے سینٹ ہال پنجاب یونیورسٹی میں ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا جس میں ڈاکٹر منیر الدین چغتائی خود بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ انیلا چودھری نے اس سیمینار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سیمینار میں یونیورسٹی شعبہ جات کے طلباء اور پاکستان یوتھ موومنٹ کے کارکنان نے شرکت کی۔ تعلیمی اداروں سے سیاسی جماعتوں کی ذیلی شاخیں ختم کروانے کے ضمن میں میں وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد سے بھی ملا اور اْن سے بڑے ادب سے گزارش کی کہ آخر آپ تعلیمی اداروں کا ماحول کیوں خراب کرنے پر تْلے ہوئے ہیں۔ غلام حیدر وائیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے میرے سامنے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی پرانی تاریخ اور تحریک پاکستان میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے فعال کردار پر روشنی ڈالی اور مجھے کہا کہ وہ اس نام اور اس ادارے کو ختم نہیں کر سکتے جبکہ قاضی حسین احمد نے مجھے ایک ہی بات کی کہ آپ وائیں صاحب کو منا لیں تو وہ بھی جمعیت کو ختم کرنے کے لئے تیار ہونگے۔ ایک دوسرے کی ضد میں سیاستدانوں کا ایک منفی سرگرمی کو تعلیمی اداروں میں جاری رکھنے پر اِصرار میری سمجھ سے بالا تر ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے سیاست دان بالخصوص دونوں مذکورہ سیاست دان جن کا شمار اچھے سیاست دانوں میں ہوتا تھاوہ بھی اپنی پارٹی کے مفادات کے لئے قومی مفاد کو پسِ پشت ڈالتے رہے۔


ان دنوں نوجوانوں کا ایک دوسرا تعلیمی مسئلہ امتحانوں میں نقل بازی کی بھرمار کا ہونا تھا اور یہ وباء ہماری نوجوان نسل کے لئے زہرِ قاتل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس مسئلہ کے حل کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لئے پاکستان یوتھ موومنٹ کی جانب سے میں نے سر فضل حسین تھیٹرگورنمنٹ کالج لاہور میں ایک مذاکرے کا اہتمام کیا۔ جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد آفتاب، اس وقت کے پنجاب کے وزیر تعلیم جناب عثمان ابراہیم اور مرکزی وزیر پاپولیشن پلاننگ رانا نذیر احمد خاں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے۔ سیمینار میں گورنمنٹ کالج لاہور کے طلباء اور کارکنان یوتھ موومنٹ بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور امتحانات میں نقل بازی کے خاتمہ کے لئے سیرحاصل بحث میں حصہ لیا۔ مجھے خوشی ہے کہ اْس وقت کے وزیر تعلیم عثمان ابراہیم انصاری اور بورڈ ہائے تعلیم اور پنجاب حکومت نے اس مسئلہ کے حل کے لئے کافی جان فشانی سے کام کیا اور اس وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا۔


(جاری ہے)


نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

حسن ابدال میں  گاڑی برساتی نالے میں گر گئی ،5افراد کو زندہ نکال لیاگیا، 5لاپتہ 

07-30

مستونگ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل 

07-30

میٹرک امتحانات؛خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے طلبا کی مایوس کن کارکردگی،کسی سکول کے آدھے تو کہیں سب طلبا فیل

07-30

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 ہلاک، 50 لاپتہ

07-30

نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

07-30

 قاضی حسین احمد نے کہا غلام حیدر وائیں کو منا لیں تو جمعیت کو ختم کرنے کیلئے تیار ہونگے، ایک دوسرے کی ضد میں اِصرار میری سمجھ سے بالا تر تھا 

07-30

 لائن دریائے ژوب کیساتھ ساتھ تعمیر کی گئی اس لیے اسے”ژوب ویلی ریلوے“ بھی کہا جاتا تھا، بوستان جنکشن پر لازمی طور پر گاڑی بدلنا پڑتی تھی 

07-30

حکومتی ہتھکنڈے غیر جمہوری، حقوق بلوچستان لانگ مارچ نہیں رکے گا: لیاقت بلوچ 

07-30

کرپٹو سٹوری میں عثمان شامی نے علی ڈار کا نام لے کر تفصیل بیان کی ہے، اسحاق ڈار کے خلاف ضرور کچھ ہونے والا ہے ورنہ ان لوگوں کا نام لے کر ٹی وی پر  خبر دینے کی اجازت نہیں تھی  ، شہباز گل

07-30

عازمین حج 2026 سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ

07-30

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap