فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کے لیے شاندار   بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

2025-01-17 HaiPress

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کے لیے ایک شاندار بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور قابل تعریف اقدام تھا۔ اس ایونٹ کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم تھیں، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سیکریٹری رضا عابدی نے بھرپور انتظامات کو یقینی بنایا۔ ٹورنامنٹ چین فائیو کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں سولہ خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں شامل خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سوشل سنٹر کی طرف سے اس موقع پر خواتین کو فری اسٹالز لگانے کی سہولت اور موقع فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنے بزنس کو متعارف کروا سکیں سترہ اسٹالز لگائے گئے یہ سوشل سینٹر اور جیف آرگنائزر زبیدہ خانم کی بہترین کوشش تھی. تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، چوہدری خالد حسین تھے، جنہوں نے انعامات تقسیم کیے۔ کھلاڑیوں کو کیش پرائزز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ کو-سپانسر یاسمینہ واشنہ نے خصوصی طور پر کیش پرائزز فراہم کیے اور ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح فضیلت قرار پائیں، جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ رنر اپ کا اعزاز صفیہ بٹ کے حصے میں آیا، جبکہ حیا علی نے سیکنڈ رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی۔ ایمپائرنگ کے فرائض سجاد اے خان نے نہایت عمدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے۔ شرکاء نے ٹورنامنٹ کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم کی انتھک محنت اور صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین کے شاندار انتظامات کی بھرپور تعریف کی۔ خواتین کے لیے منعقدہ اس ایونٹ کو نہ صرف ایک کامیاب قدم قرار دیا گیا بلکہ اسے خواتین کے کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت کوشش بھی کہا گیا۔ یہ ایونٹ خواتین کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک یادگار تقریب ثابت ہوا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap