فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

لاس اینجلس کی آگ نہ بجھائی جاسکی، 12 ہزارگھر راکھ کا ڈھیر، ابتک 150 ارب ڈالر کا نقصان

2025-01-11 HaiPress

لاس اینجلس(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی جس کے نتیجے میں 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔


نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا ہے جبکہ حکام نے اب تک آتشزدگی سے 11 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جن کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔


حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی البتہ آگ کی وجہ سے 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں جبکہ نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔


پیسیفک پےلی سیڈس کا علاقہ آگ سے بری طرح تباہ ہوگیا ہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی وڈ کے اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر ہیں۔


آگ کے نتیجے میں کم کارڈیشن سمیت کئی نامور ہالی وڈ سیلبریٹیز اربوں روپے مالیت کے گھر خالی چھوڑ کر دیگر علاقوں میں منتقل ہوگئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں لوٹ مارکے واقعات بھی ہوئے ہیں۔


دوسری جانب صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکام نے پیلی سیڈس اور ایٹون کے علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا ہے۔ادھر ہوا کا دباو کم ہونے پر فائرفائٹرزکو آگ پر قابو پانے میں بھی کسی حد تک کامیابی ملی ہے۔


علاوہ ازیں ریاست کے گورنرنیوسم نے استعفیٰ مانگنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثرہ ریاست آکر خود جائزہ لینے کی دعوت دیدی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap