فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

لائٹ ویژن 2024 شینزین بین الاقوامی بصریات (آپٹکس) نمائش

2025-01-07

 

27 سے 29 دسمبر کے دوران، چشموں کی بین الاقوامی صنعتی نمائش شینزین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (فوٹیان) میں منعقد ہوئی جس کا کُل رقبہ 15,000 مربع میٹر تھا۔ اس نمائش نے دنیا بھر کے 150 سے زائد معروف برانڈز اور 20,000 سے زائد پیشہ ور زائرین کی توجہ حاصل کی۔ نمائش کا موضوع "لائٹ ویژن" ہے، جو کاروباری روابط اور صنعتی معلومات کے تبادلے کے لیے ایک پیشہ ورانہ، مشہور اور بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

یہ نمائش آٹھ بڑے شعبہ جات پر مشتمل ہے، جن میں چشموں (آئی ویئر) کے برانڈز کا شعبہ، رسد کے سلسلے (صنعتی چین) کی معاونت سے متعلقہ نمائش کا شعبہ، اسمارٹ (چشموں) کی نمائش کا شعبہ، جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کا شعبہ، اور ڈیزائنر نمائش کا شعبہ شامل ہیں۔ نمائش کے ان شعبہ جات میں چشموں (آئی ویئر) کی عالمی صنعت میں نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئے رجحانات کی جامع نمائش کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ، چشموں (آئی ویئر) کی عالمی صنعت کے ایک مرکز کے طور پر، شینزین رسد کے مکمل صنعتی سلسلے (سپلائی چین) کا حامل ہے جو تیاری (مینوفیکچرنگ)، برانڈ سازی، ڈیزائن، فروخت، انٹیلی جنس وغیرہ کو مربوط کرتا ہے، جنہیں اس نمائش میں مختلف پہلوؤں سے پیش کیا گیا۔

اس نمائش میں چشموں (آئی ویئر) کی عالمی صنعت اور اسمارٹ تیار کنندگان کی معروف کمپنیوں جیسا کہ چیمیلو (CHAMELO)، فلیپو (FLIPO)، شاؤمی (Xiaomi)، آرٹس (ARTS) اور دیگر کے ساتھ ساتھ ڈیزائن کے ماہرین اور بین الاقوامی شہرت یافتہ علماء کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ وہ عالمگیریت، برانڈ سازی، اور ماحولیاتی تخلیق کے مواقع اور چشموں (آئی ویئر) کی صنعت سے متعلقہ تجربات اور بصیرت کے دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کر سکیں، جدید ترین ٹیکنالوجی کا اشتراک کر سکیں اور صنعت میں جدت طرازی کو تحریک دینے کے لیے چشموں (آئی ویئر) کے ڈیزائن کے مستقبل کے رجحانات پر گفتگو کر سکیں۔

نمائش کا اسمارٹ (چشموں) کا شعبہ خاص اہیمیت کا حامل ہے۔ یہ شعبہ عالمی اسمارٹ چشموں کے میدان میں مصنوعات کی تحقیق و ترقی اور ڈیزائن کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور خریداروں کو اسمارٹ چشموں کو آزمانے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ زائرین یہاں AI/AR/VR جیسے اسمارٹ چشموں اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ متعلقہ "بلیک ٹیکنالوجیز" کا قریب سے مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

نمائش کے دوران، منتظمین نے نئی مصنوعات کو متعارف کروانے، رسد اور طلب کے کاروبار ملاپ سے متعلقہ ملاقاتیں، اور آنکھوں کی مصنوعات کے استعمال کے ہفتوں جیسی مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کیں۔ ان میں، بیک وقت منعقد ہونے والے شینزین کے چشموں (ویئریبل آئی ویئر) کے ڈیزائن کے بین الاقوامی مقابلے 2024 میں چین، فرانس، برطانیہ، اٹلی، اسپین اور دنیا کے دیگر ممالک کے سرِفہرست ڈیزائنرز کی 2,400 سے زائد تخلیقات اکٹھا کی گئیں۔ یہ اسمارٹ چشموں کے مستقبل کے ترقی کے رجحان کی ایک دور اندیشانہ پیشرفت ہے۔ شینزین کے بصریات کے عالمی میلے، لائٹ ویژن 2024، نے چشموں کی عالمی صنعت میں​ نئی روح پھونکی ہے اور اس صنعت کے لیے مستقبل کی ترقی کی سمت اور نئی تکنیکی سرحدوں کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں:

https://global.sziof.com/

فیس بُک: https://www.facebook.com/profile.php?id=61570151844876

یُوٹیوب: https://www.youtube.com/@LightVisionExpo

ایکس: https://x.com/LightVisionexpo

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

حسن ابدال میں  گاڑی برساتی نالے میں گر گئی ،5افراد کو زندہ نکال لیاگیا، 5لاپتہ 

07-30

مستونگ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل 

07-30

میٹرک امتحانات؛خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے طلبا کی مایوس کن کارکردگی،کسی سکول کے آدھے تو کہیں سب طلبا فیل

07-30

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 ہلاک، 50 لاپتہ

07-30

نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

07-30

 قاضی حسین احمد نے کہا غلام حیدر وائیں کو منا لیں تو جمعیت کو ختم کرنے کیلئے تیار ہونگے، ایک دوسرے کی ضد میں اِصرار میری سمجھ سے بالا تر تھا 

07-30

 لائن دریائے ژوب کیساتھ ساتھ تعمیر کی گئی اس لیے اسے”ژوب ویلی ریلوے“ بھی کہا جاتا تھا، بوستان جنکشن پر لازمی طور پر گاڑی بدلنا پڑتی تھی 

07-30

حکومتی ہتھکنڈے غیر جمہوری، حقوق بلوچستان لانگ مارچ نہیں رکے گا: لیاقت بلوچ 

07-30

کرپٹو سٹوری میں عثمان شامی نے علی ڈار کا نام لے کر تفصیل بیان کی ہے، اسحاق ڈار کے خلاف ضرور کچھ ہونے والا ہے ورنہ ان لوگوں کا نام لے کر ٹی وی پر  خبر دینے کی اجازت نہیں تھی  ، شہباز گل

07-30

عازمین حج 2026 سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ

07-30

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap