فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

سرکاری افسران اور ملازمین کا بیک وقت ایک سے زائد محکموں میں ملازمت کا انکشاف

2024-12-31 HaiPress

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سرکاری افسران اور ملازمین کا بیک وقت ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بیک وقت دہری ملازمت کا انکشاف صوبائی محکمہ تعلیم کے ملازمین سے متعلق ہوا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے متعلقہ ملازمین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 42 افسران اور ملازمین محکمہ تعلیم کے ساتھ دیگر محکموں میں ملازمت کررہے ہیں۔


نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بیک وقت دہری ملازمت کرنے والوں میں کوئٹہ، تربت، بارکھان، ژوب، ڈیرہ بگٹی، شیرانی ، کچھی، لسبیلہ، مستونگ، پنجگور، واشک، لورالائی، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین کے محکمہ تعلیم کے ملازمین بھی شامل ہیں۔


سب سے زیادہ ضلع کوئٹہ کے افسران اور ملازمین دہری ملازمت کررہے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں مجاز اتھارٹی نے سیکرٹری خزانہ کو متعلقہ افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔


نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں، جن کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ تمام افسران اور ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


دہری ملازمت کرنے والوں سے متعلق ہدایت کی گئی ہے کہ دو ہفتے کے اندر افسران اور ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے۔


علاوہ ازیں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تمام متعلقہ اضلاع کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap