فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

نوشہرو فیروز: ٹرالر اور وین میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

2024-12-30 HaiPress

نوشہروفیروز(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد جان سے چلے گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام تر افراد کا تعلق تگر برادری سے ہے، حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب بہاولپور میں قومی شاہراہ پر اعظم چوک کے قریب مسافر مزدا وین الٹ گئی جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، زخمی مسافروں کو وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap