فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

کراچی کنگز نے دی پیس کلب کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے آفیشل ڈیزائن پارٹنر مقرر کر دیا

2024-12-29 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندگی کرنے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فرنچائز کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے دی پیس کلب کے ساتھ آفیشل ڈیزائن پارٹنرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔


دی پیس کلب، ایک ابھرتا ہوا فیشن برانڈ ہے جو آرٹ کے ذریعے امن اور اصلاحات کے منفرد پیغام کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی بنیاد دو بہترین دوستوں نے رکھی جو دو مختلف قوموں سے تعلق رکھتے ہیں، اور دی پیس کلب کے ڈیزائنز عالمی سطح پر اتحاد، تعاون ، امن اور تبدیلی کے پیغام کے ساتھ جدید فیشن کو یکجا کرتے ہیں۔


کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اس شراکت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہادی پیس کلب کے ساتھ یہ شراکت کرکٹ سے آگے کی بات ہے، یہ ہماری ٹیم کے اتحاد، جذبہ، اور استقامت جیسے جذبات کا اظہار ہے۔ دی پیس کلب کے ڈیزائنز انہی اقدار کیا ایک اظہار ہیں جنہیں ہم میدان اور میدان سے باہر فروغ دینا چاہتے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت داری ہمارے مداحوں اور وسیع تر کرکٹ کمیونٹی کو متاثر کرے گی۔


دی پیس کلب کے شریک بانی، شایان سلمان نے کہاکراچی کنگز ان اقدار کی عکاسی کرتی ہے جن کی نمائندگی ہمارا برانڈ کرتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم اپنے اس پیغام کو مزید اجاگر کرنے کی امید رکھتے ہیں کہ امن صرف ایک خیال نہیں بلکہ ایک عمل اور تحریک ہے جس پر ہم سب مل کر کام کر سکتے ہیں۔


دی پیس کلب کے شریک بانی، ایمان خان نے کہاکرکٹ میں لوگوں کو سرحدوں کے پار جوڑنے کی منفرد صلاحیت ہے، بالکل ہمارے ڈیزائنز کی طرح۔ کراچی کنگز کے ساتھ شراکت داری ہمیں اس خطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ایک پر اپنے امن اور اصلاحات کے وژن کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ اس سفر کا حصہ بننا ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔دی پیس کلب کو سوشل میڈیا پر instagram.com/thepeaceclub_ پر موجود ہے۔ کراچی کنگز اب ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 2025 کے لیے تیار ہو رہے ہیں، جو 11 جنوری کو گوادر کے دلکش شہر میں منعقد ہوگا۔ نئی توانائی کے ساتھ، ٹیم آنے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن کے لیے پرعزم ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap