فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

 حقیقی اچھی اور بہتر زندگی کیلیے بنیادی کلیہ ہے کہ اپنے دفتری ساتھیوں، دوستوں، رشتہ داروں اور دیگر افراد کے منفی اثرات سے نجات حاصل کی جائے

2024-08-18 HaiPress

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز


ترجمہ:ریاض محمود انجم


قسط:182


کیا مندرجہ بالا تمام تفصیل اور منظر نامہ، مبالغہ آرا ئی پر مبنی ہے، قطعی نہیں۔ اچھی اور بہتر زندگی کی مندرجہ بالا تفصیل اور منظر نامہ، عمر، ازدواجی حیثیت، ملازمت کی نوعیت اور دیگر عوامل و عناصر کے باعث تبدیل ہو جائے گا لیکن یہی تفصیل اور منظر نامہ اکثر افراد کے روز مرہ معمولات کا حقیقی اور سچا ترجمان و عکاس ہے اور پھر ا س منظر کا مشاہدہ کرتے ہوئے ہمیں یہ بخوبی معلوم ہو جاتا ہے کہ اس بہتر اور اچھی زندگی میں ”نفسیاتی طور پر ذہنی تھکاوٹ پژمردگی اور منفی رویہ“ کس قدر زیادہ قوت کے ساتھ کار فرما ہے۔


اور اب، مندرجہ ذیل عبارت احتیاط سے پڑھیے:


”ایک حقیقی اچھی اور بہتر زندگی کے حصول کے لیے بنیادی اور نہایت ہی اہم کلیہ یہ ہے کہ اپنے دفتری ساتھیوں، اپنے دوستوں، اپنے عزیز رشتہ داروں اور دیگر ان افراد کے منفی اثرات سے نجات حاصل کی جائے جو آپ کے خواب اور خواہشات کی تکمیل کے راستے میں رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔“


بقیہ باب کا مطالعہ کرنے سے پہلے مندرجہ بالا عبارت 3 مرتبہ پڑھیے۔ اس عبارت کو سمجھ لینے اور اس پر عمل کرنے کے ذریعے آپ دولت، آزادی، تحفظ او رذہنی سکون حاصل کر سکتے ہیں۔


اگر آپ سرسری طور پر مطالعہ کرنے کے عادی ہیں، تو پھر کامیابی کے حصول کے طریقے کو مندرجہ ذیل انداز میں بیان کیا جاسکتا ہے:


”زیادہ سے زیادہ اچھی اور بہترین شاندار زندگی (صحت، دولت، قوت، لطف، وقار) کے حصول کے لیے بنیادی، نہایت ہی اہم، انتہائی لازمی“ کُلیہ اور کلید یہ ہے کہ اپنے دوستوں، دفتری ساتھیوں، عزیز رشتہ داروں، اور دیگر ملنے جلنے والے افراد کی جانب سے مرتب ہونے والے منفی اثرات (آپ اس کام کو نہیں کر سکتے، یہ طریقہ کار گر ثابت نہیں ہو سکتا، تم معمولی کامیابی پر ہی قناعت کرو) پر قابو پالیا جائے (منفی اثرات پر فتح حاصل کر لی جائے، انہیں شکست دی جائے، انہیں تباہ کر دیا جائے)۔


آپ دوسروں کے مسائل حل کرنے میں مدد اور تعاون کے ذریعے اپنی بیزاری اور اُکتاہٹ کیسے دور کر سکتے ہیں:


ازدواجی مشاورت کے ماہرین نفسیات، اخباری کالم نگار، یہ تمام ماہرین اس نکتے پر متفق ہیں کہ ان تمام ماہرین کا، مشترکہ مقصد یہ ہے کہ شادی شدہ زندگیوں کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھا جائے۔ درحقیقت، آج کے اس عہد کا سب سے مشکل کام یہ ہے کہ شادی شدہ افراد کو ہنسی خوشی اور باہمی ہم آہنگی پر مبنی زندگی گزارنے کے ضمن میں مدد اور معاونت مہیا کی جائے۔ دنیا کے کئی ممالک میں شادیوں کی نسبت طلاقوں کی تعداد زیادہ ہے:


کیوں؟ ازدواجی زندگی کے ضمن میں پیدا ہونے والے مسائل کی عام طور پر سات وجوہات ہیں:


1:ذہنی ظلم و ستم۔


2:کسی ایک فرد (خاوندیا بیوی) کی عادت شراب نوشی۔


3:عدم مطابقت (ہر قسم کے مفہوم کے مطابق)۔


4: جسمانی تشدد۔


5: دھوکہ دہی، فریب کاری۔


6: بچوں کے ساتھ بُرا اور غلط سلوک۔


7: مالی وسائل سے محرومی۔


(جاری ہے)


نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

حسن ابدال میں  گاڑی برساتی نالے میں گر گئی ،5افراد کو زندہ نکال لیاگیا، 5لاپتہ 

07-30

مستونگ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل 

07-30

میٹرک امتحانات؛خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے طلبا کی مایوس کن کارکردگی،کسی سکول کے آدھے تو کہیں سب طلبا فیل

07-30

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 ہلاک، 50 لاپتہ

07-30

نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

07-30

 قاضی حسین احمد نے کہا غلام حیدر وائیں کو منا لیں تو جمعیت کو ختم کرنے کیلئے تیار ہونگے، ایک دوسرے کی ضد میں اِصرار میری سمجھ سے بالا تر تھا 

07-30

 لائن دریائے ژوب کیساتھ ساتھ تعمیر کی گئی اس لیے اسے”ژوب ویلی ریلوے“ بھی کہا جاتا تھا، بوستان جنکشن پر لازمی طور پر گاڑی بدلنا پڑتی تھی 

07-30

حکومتی ہتھکنڈے غیر جمہوری، حقوق بلوچستان لانگ مارچ نہیں رکے گا: لیاقت بلوچ 

07-30

کرپٹو سٹوری میں عثمان شامی نے علی ڈار کا نام لے کر تفصیل بیان کی ہے، اسحاق ڈار کے خلاف ضرور کچھ ہونے والا ہے ورنہ ان لوگوں کا نام لے کر ٹی وی پر  خبر دینے کی اجازت نہیں تھی  ، شہباز گل

07-30

عازمین حج 2026 سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ

07-30

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap