2025-08-07 HaiPress
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع کشمور میں سسر نے اپنی 2 بہوؤں کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ملزم کی شناخت گل خان بھنگوار کے نام سے ہوئی، جبکہ مقتولین میں رحیمن زوجہ رحمت اللہ بھنگوار اور ریشماں زوجہ باجر شامل ہیں۔دوہرے قتل کی اطلاع ملنے پر علاقے کی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بخشاپور ہسپتال منتقل کیا، تاہم بخشاپور ہسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث لاشوں کو کشمور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر، ایس ایچ او بخشاپور رفیق کھیڑو نے بتایا کہ جب پولیس مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے جائے وقوع پر پہنچی، تو وہ پہلے ہی اپنا گھر خالی کر کے فرار ہو چکا تھا۔
08-07
08-07
08-07
08-07
08-07
08-07
08-07
08-05
08-05
08-05