2025-08-07 HaiPress
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے عمران خان کے حکم کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں، فسطائیت کے اس ماحول میں مذاکرات بے معنی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کچھ تو قانون کی پاسداری ہو کل میرے ہاتھ میں ہائیکورٹ کا حکم نامہ تھا، میں نے ایس ایچ او کو دیا اس نے کہا میں یہ نہیں دیکھنا چاہتا،جب صورتحال یہ ہو کہ ریاست کا ایک اہلکار کہے کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز کیا کہتے ہیں۔وہ ہمیں کہتا ہے سائیڈ پہ ہوجاؤ ۔ جب قانون کو سائیڈ پہ کیا جاتا ہے تو شرافت، چادر چاردیواری کا تقدس، آئین سب سائیڈ پہ ہوجاتا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔
خان صاحب کے حکم کے بغیر کوئی مزاکرات نہیں ہونگے۔ فسطائیت کے اس ماحول میں مزاکرات بے معنی ہیں، کچھ تو قانون کی پاسداری ہو کل میرے ہاتھ میں ہائیکورٹ کا حکم نامہ تھا، میں نے ایس ایچ او کو دیا اس نے کہا میں یہ نہیں دیکھنا چاہتا،جب صورتحال یہ ہو کہ ریاست کا ایک اہلکار کہے کہ مجھے کوئی… pic.twitter.com/ZWrY1iBSt5
— PTI (@PTIofficial) August 6,2025
08-07
08-07
08-07
08-07
08-07
08-07
08-07
08-05
08-05
08-05