2025-05-28 IDOPRESS
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس اور جیل خانہ جات کے زیر استعمال اسلحے اور دیگر سامان کی عدم موجودگی کےبارے میں میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ 3 رکنی انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ممبرز میں ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی 10 یوم میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہوگی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو آڈٹ رپورٹ میں دی گئی بے مبینہ بے ضابطگیوں پر فوری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ محکمہ داخلہ براہ راست اسلحہ ذخیرہ نہیں کرتا بلکہ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہوتا ہے۔ پنجاب میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے زیر استعمال اسلحے کے حوالے سے ذمہ دار اور جواب دہ ہیں۔
یار رہے کہ خبر میں بتائی گئی آڈٹ رپورٹ مالی سال 2021 سے 2024 کے متعلقہ ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28