فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پنجاب کے اعلیٰ سطحی تعلیمی وفد کی ایجوکیشن ورلڈ کانفرنس میں شرکت ، یونیسیف حکام سے بھی ملاقات

2025-05-28 HaiPress

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے ایڈوائزر اور چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس فار ایجوکیشن مزمل محمود نے لندن میں جاری ایجوکیشن ورلڈ کانفرنس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی نمائندگی چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس فار ایجوکیشن مزمل محمود نے کی جبکہ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو اور پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن نوشین عدنان بھی حکومت پنجاب کی جانب سے ایجوکیشن ورلڈ فورم کا حصہ تھے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی نمائندگی کرتے ہوئے مزمل محمود نے فورم میں شریک 160 ممالک کے وزرائے تعلیم اور ماہرین تعلیم کو پنجاب میں ہونے والی تعلیمی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا اور تعلیم کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجیحات بالخصوص سکول میل پروگرام، نان پرفارمنگ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ، پرائمری اور ہائی کلاسز میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے آغاز، آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نبٹنے کیلئے منصوبہ بندی و اقدامات، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور 5 سالہ تعلیمی سیکٹر پلان سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ میں پنجاب کے تمام پبلک سکولوں میں پانی، بجلی، فرنیچر، بیت الخلاء، باؤنڈری والز اور 35000 نئے کمروں کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ ان مقاصد کیلئے بجٹ کا کثیر حصہ تعلیم کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap