فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

شاہین، رضوان اور بابر کے نہ ہونے سے کوئی پریشر نہیں ہو گا، سلمان آغا

2025-05-28 HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہاہے کہ ڈی آر ایس سے کافی مدد ملتی ہے، اس کے نہ ہونے سے مشکل ہوگی، اب ہمیں امپائرزپر اعتماد کرنا ہے، وسیم جونیئر کی انجری کو فزیو دیکھ رہے ہیں، فیصلہ آج یا کل ہوجائے گا۔بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سیریز اور ٹیم آسان نہیں ہوتی، بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے ،ہم کوشش کرینگے اچھی کرکٹ کھیلیں ، سفیان مقیم میرے فیورٹ بولرہیں،وہ وائٹ بال میں پاکستان کو کافی آگے لے جاسکتے ہیں، شاداب خان کی واپسی نہیں ہوئی وہ پچھلی سیریز میں بھی ٹیم میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے انٹرنیشنل پرفارمنس کو نظرانداز نہیں کرسکتے، نیوزی لینڈ میں جو پلیئنگ الیون مانگی مجھے ملی، ابھی ٹیم میں 3 اوپنرز ہیں، حسن نواز اب اوپنر نہیں مڈل آرڈر بیٹرہیں، بنگلہ دیش کی ٹیم میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ڈی آر ایس سے کافی مدد ملتی ہے، اس کے نہ ہونے سے مشکل ہوگی، اب ہمیں امپائرزپر اعتماد کرنا ہے،امید ہے اچھی امپائرنگ دیکھنے کو ملے گی، وسیم جونیئر کی انجری کو فزیو دیکھ رہے ہیں، فیصلہ آج یا کل ہوجائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap