2025-05-27 IDOPRESS
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کی خدمات کے لیے ایک نیا ادارہ قائم کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایک نئی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ سروس ان ملازمین کے لیے ہیں جن کے پاس کسی اور ملک کی تعلیمی اسناد ہوں۔تاہم مستقبل قریب میں یہ سروس متحدہ عرب امارات میں جاری شدہ ڈگریوں پر بھی لاگو کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ملازمت کے عمل کو مؤثر، تیز اور مستند بنانا ہے۔نئی ڈیجیٹل سروس ’MoHRE‘ کی ویب سائٹ، سمارٹ ایپلیکیشن اور ملک بھر میں موجود کاروباری خدمات کے مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔یہ منصوبہ سرکاری اور نجی اداروں کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل کو براہ راست ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینے کی سہولت فراہم کرے گا جس سے کاغذی کارروائی کم ہوگی۔
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28